0

سردیوں میں دیسی گھی استعمال کرنے کا حیران کن فائدہ

Desi Ghee k Fawaid


دیسی گھی صدیوں سے ہماری خوراک کا حصہ چلا آرہا ہے لیکن جدید دور میں اس کے خلاف کافی باتیں عام ہوچکی ہیں ۔ عموماً یہ بتایا جاتا ہے کہ دیسی گھی موٹاپے اور دل کی بیماریوں کا سبب بنتا ہے لیکن اس کے برعکس بھارت کے نیشل ڈیری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے برصغیر میں صدیوں سے استعمال کی جانے والی اس غذا کو انتہائی مفید اور صحت بخش قرار دے دیا ہے ۔

انسٹی ٹیوٹ نے انڈین جنر ل آف میڈیکل ریسرچ میں شائع کردہ ایک رپورٹ میں گائے کے دودھ سے بنائے گئے مکھن سے حاصل ہونے والے گھی کو کینسر سے بچاؤ میں بھی مدد گار اور مفید بتا یا ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ خصوصاً موسم سرما میں روزانہ ایک چمچ گھی کو اپنی خوراک کا حصہ ضرور بنائیں ۔ محض ایک چمچ روزانہ استعمال کرنے سے درج ذیل تمام فوائد حاصل ہوسکتے ہیں ۔

دیسی گھی سردیوں میں جلد کی خشکی سے نجات دلاتا ہے اور خصوصاً اسے پگھلا کر بالوں میں تیل کے طور پر لگانے سے ناصرف سر کی جلد کی خشکی دور ہوجاتی ہے بلکہ بال بھی چمکدار اور مضبوط ہوجاتے ہیں ۔ اس میں موجود وٹامن اے بصارت کو تیز کرتا ہے جبکہ آنکھوں پر پڑنے والے دباؤ کا بھی بہترین علاج ہے اور خصوصاً آنکھوں کی بیماری گلاکو ما میں فائدہ بخش ہے ۔

دیسی گھی جوڑوں کو صحت مند رکھتا ہے اور خصوصاً سردیوں میں جوڑوں کے درد کے شکار افراد کے لئے بہت مفید ہے ۔ پکانے کے لئے استعمال ہونے والے عام تیل میں بلند درجہ حرارت پر فری ریڈیکل پیدا ہوجاتے ہیں جو متعدد بیماریوں کا باعث بنتے ہیں ۔ اس کے برعکس دیسی گھی میں مستحکم سیچوریٹڈ بانڈ پر مشتمل چکنائی ہوتی ہے جس کی وجہ سے فری ریڈیکل بہت کم بنتے ہیں لہذا بیماریوں کا بھی کوئی خدشہ نہیں ۔

دیسی گھی نا صرف خود غذائیت سے بھرپور ہے بلکہ یہ دیگر وٹامن اور معدنیات کو جسم میں جذب ہونے میں بھی مدد دیتا ہے اور یوں ہمارے مدافعتی نظام کو مضبوط کرتا ہے ۔

اگر جسم پر کوئی زخم لگ جائے تو اپنی خوراک میں دیسی گھی ضرور شامل کریں کیونکہ یہ زخموں کو جلد مندمل کرتا ہے ۔

دماغ اور یاداشت کے لئے بھی دیسی گھی کو ایک بہترین نسخہ قرار دیا گیا ہے ۔ یہ ناصر دماغ کے خلیوں کو صحت مند رکھتا ہے بلکہ حافظے کو بھی تیز کرتا ہے

Post a Comment

 
Top

Powered by themekiller.com