0

Solanum nigrum homeopathic and herbal use

مکو’’عنب الثعلب‘‘
Rubrum
لاطینی میں
Solanum Nigrum
دیگرنام۔
عربی میں عنب الثعلب فارسی میں روباہ تریک بنگالی میں کاک ماچی پشتو میں کرماچوتخنکے ملتانی میں کڑویلوں سندھی 
میں پٹ پروں پنجابی میں کانواں کوٹھی یا گاچ ماچ سنسکرت میں کاک ماچی اور لاطینی میں سوے نم نائگرم کہتے ہیں ۔

Solanum nigrum homeopathic and herbal use


ماہیت۔

مکو کا پودا گہرا سبز اور بہت سی شاخوں والاہوتاہے۔ان میں کانٹے نہیں ہوتے اوریہ جھاڑی نماپودا ایک سے تین فٹ اونچا ہوتاہے۔پتے لال مرچ کی ایک سے تین انچ تک بیضوی اورلمبے ہوتے ہیں اس کے پتوں کےکناروں پر دندانے یا خم ہوتے ہیں ۔پھول چھوٹے چھوٹے اور سفیدی مائل سرخ پانچ پنکھڑیوں اور ٹوپی پانچ دندانے والی ٹکٹ کی طرح ہوتی ہے۔
پھل گچھوں میں لگتے ہیں ۔جو سبزیا سیاہ رنگ کے ہوتے ہیں مکو کا پھل پیلے سبز بعدمیں قدرے زرد اور پک کرسرخ ہوجاتے ہیں ۔ان کے اندر تخم خشخاش کے برابر چھوٹے چھوٹے ہر تخم ایک غلاف کے اندر بندہوتے ہیں ۔خام حالت میں ان کا مزہ تلخ اورپختہ ہونے پر کسی قدرشیریں ہوجاتاہے۔خام پھل یا خشک شدہ اور سبز پتے دواًء مستعمل ہیں ۔
خاص بات ۔
سیاہ پھل والی مکو زہریلی ہوتی ہے۔دراصل یہ بیلاڈوناہے۔اس لئے اس کے داخلی استعمال کی اطباء نے ممانعت کی ہے لیکن یہ یادرکھیں ہومیوپیتھی میں بیلاڈونا بکثرت مستعمل دواء ہے۔
مقام پیدائش۔
مکو کی کاشت بھی کی جاتی ہے۔اور خودورو بھی عموماًموسم برسات میں پیداہوتی ہے یہ پاکستان ہندوستان ترکستان ایران یورپ اور شمالی امریکہ وغیرہ میں پیداہوتی ہے۔
مزاج ۔
سرد خشک ۔۔۔۔درجہ دوم۔
افعال۔
رادع ،قابض مجفف ملطف مسکن حرارت محلل اورام جگر و اورام حارہ میں ۔
استعمال بیرونی ۔
رادع ہونے کی وجہ سے مفرداًیا مرکباًضماد کرتے ہیں ابتداء میں ضماد کرنے سے یہ رادع اور اس کے بعد محلل ہے ۔تنہا یادیگر ادویہ کے ہمراہ سوختگی آتش زخم آبلہ قروع ساعیہ اور سرطان کے زخم میں اس کا ضماد کیاجاتاہے۔اگر زبان اور منہ میں ورم ہوجائے تو اس کے جوشاندے سے تنہا یا مغز املتاس شامل کرکے غرغرہ کریں یہ غرغرہ خناق وغیرہ میں مفیدہے۔برگ مکو کا نیم گرم پانی کان ناک اور آنکھ کے ورم میں مفیدہے۔اور ان کے درد کو مسکن کرتاہے۔رحم کے ورم کو دورکرنے کے لئے اس کو تنہا یا آب مکو سبز مرہم داخلیوں میں ملاکر فرزجہ استعمال کرتے ہیں ۔
استعمال اندرونی ۔
عنب الثعلب خشک کو اورام احثاء خصوصاًورم جگر ورم معدہ اور استسقاء میں اس کے پتوں کا پانی نچوڑ کر پھر اس کو پھاڑ کر پلاتے ہیں استسقاء لحمی میں اس کے تازہ پتوں کی بھجیاپکاکرکھلاتے ہیں ۔جس سے اسہال ہوکر مواد خارج ہوجاتاہے۔یہ حرارت اور پیاس کو تسکین دیتی ہے۔پیشاب لاتی ہے۔ورم جگر اور احثاء کے ورم کے لئے آب مکو سبز آب کاسنی سبز مروق ملاکر پلانا اطباء کا مشہور پسندیدہ نسخہ ہے ۔مکو کی جڑ کا جوشاندہ تھوڑا سا گڑملاکر پیناخواب آور ہے۔
چیچک کے دانے دفعتاًکم ہونانے کی صورت میں علامات ردیہ مثلاًبے ہوشی وغیرہ پیداہوجائے تو مکو کا جوشاندہ پلانے سے دانے خوب کھل کر نکل آتے ہیں اور بے ہوشی ختم ہوجاتی ہے۔
نفع خاص۔
محلل اورام ۔استسقا ء لحمی ۔
مضر۔
مثانہ کے امراض میں ۔
مصلحَ
شہدخالص ۔
بدل۔
کاکنج پایاجاتاہے۔
مقدارخوراک۔
مکو خشک پانچ سے سات گرام یاماشے ۔
آب مکو سبزمروق چار تولہ سے چھ تولہ (چالیس ملی لیٹر سے ساٹھ ملی لیٹر)
مشہور مرکب۔
عرق مکو۔
یہ جگر معدہ اور رحم کے ورم کو تحلیل کرتاہے۔جگر اور رحم کے امراض میں بکثرت مستعمل ہے۔
مقدارخوراک۔

عرق مکو،ایک کپ عرق صبح نہارمنہ ۔حکیم ارشد ملک )

ہومیو پیتھک میں استعمال

Solanum nigrum

ارگٹ کے زہریلے اثرات ساتھ کزار جیسی حالت سارے جسم کی اکڑن ساتھ جنون .
سر آنکھوں پر خاص اثر ہے
دماغ کے پردوں کی سوزش ،آنتوں کا مزمن زہریلا پن ،
دانت نکالنے کے زمانہ میں دماغی جوش ،بے چینی اور شدید تشنج .
چیونٹیاں رینگنے کا احساس اور شاخ ہائے وجود کا سکڑاؤ .
سر:
خوفناک ہذیان ،چکر ،خوفناک سردرد اور مکمل ذہنی ناکارہ پن . کابوس ،ہائی بلڈ پریشر کی وجہ سے سردرد

آنکھیں:
دونوں آنکھوں کے اوپر درد پتلیاں باری باری پھیلتی اور سکڑتی ہیں . نگاہ کمزور ،آنکھ کے سامنے دھبے تیرتے نظر آتے ہیں

ناک:
حاد زکام ،بکثرت پانی جیسا اخراج بالخصوص دائیں نتھنے سے بایاں نتھنا بند ساتھ سردی لگتی ہے سردی اور گرمی باری باری آتی ہے
تنفس:
سینے میں گھٹن کا احساس ساتھ تنگی تنفس ،کھانسی کے ساتھ گدگداہٹ ہوتی ہے
گاڑھا زرد مواد خارج ہوتا ہے سینے میں بائیں جانب درد ،چھونے سے دکھن کا احساس ہوتا ہے

بخار:
سردی اور گرمی باری باری سے آتی ہے سرخ بخار ، دانے بڑے اور واضح

Post a Comment

 
Top

Powered by themekiller.com