0

Joshanda benefits or tyari

joshanda benefits or tyari

جوشاندہ مثالی

نزلہ ‛ زکام ‛ کھانسی ‛ موسم کی تبدیلی کی وجہ سے نزلہ زکام میں بہترین اور مجرب اور بے ضرر ہے ۔چھوٹے بڑے استعمال کر سکتے ہیں ۔

ھوالشافی

گل بنفشہ ۔5 تولہ ۔ اصل السوس مقشر ۔5 تولہ ۔ سپستاں خورد ۔ 5 تولہ ۔ گل خطمی ۔ 5 تولہ ۔ فلفل سیاہ ۔ 1 تولہ ۔ چائے سبز ۔ 2 تولہ ۔ بہیدانہ 3 تولہ ۔ سونٹھ 3 تولہ ۔ دارچینی ۔ 2 تولہ ۔6 ماشہ ۔ شکر سفید ہم وزن ادویہ ۔

ترکیب ۔ تمام ادویہ کو علیحدہ علیحدہ باریک کوٹ کر شکر ملا کر خوب یکذات کر لیں بعدہ نگاہ رکھیں ۔

خوراک ۔ بڑے ۔ گرم چائے ایک کپ میں 2تا 5 ماشہ تک ملا کر دن میں دو بار ۔ چھوٹے عمر کے حساب سے وزن کم دیکھ کر نیم گرم پانی میں استعمال کرائیں ۔
نوٹ ۔ دوا نمی سے محفوظ رکھیں ۔

Post a Comment

 
Top

Powered by themekiller.com