Mosmi Bukhar Ka Ilaj
موسمی بخار کا جھٹ پٹ علاج
موسم کی تبدیلی پر جہاں لوگوں مختلف انواع کی بیماریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے انہی میں سے ایک بخار بھی ہے ۔ موسم کے تبدیل ہوتے ہی بعض لوگوں کو بخار شروع ہوجاتا ہے اگر مسلسل نہیں ہورہاہو شام کے وقت ہوتا ہے ، منہ کا ذائقہ خراب ہوجاتا ہے تو ڈاکٹر کے پاس جانے سے پہلے ایک بار درج ذیل نسخہ استعمال کر کے دیکھیں نیز اکثر مردو خواتین کو سال کے 12مہینے ہاتھ پاؤں میں جلن ہوتی ہے ، ہڈیوں میں بخار رہتا ہے، بے چینی میں مبتلاء رہتے ہیں تو وہ بھی اگر درج ذیل نسخہ استعمال کریں تو حکم ربانی سے شفایاب ہوجائیں گے ۔
اس نسخے کو بنانے کیلئے درج ذیل اجزاء درکا ر ہیں ۔
گلو کی لکڑی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک انچ کا ٹکڑا
اجوائن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آدھ چائے کا چمچ
بنانے کا طریقہ :
تمام اجزاء کو سواکپ پانی میں ڈال کر جوش دیں ۔
استعمال کا طریقہ
دن میں کسی بھی وقت اس نسخہ بنا کر پی لیں ۔
اگر صبح پیا ہے تو دوپہر تک انشاء اللہ آپ بہتر محسوس کریں گے۔

Post a Comment