بسم اللہ الرحمن الرحیم
ان شاء اللہ تمام امراض کا آسان حل
وہ حضرات جنکو دل کے امراض کے عوارضات ہو شریانوں یا وال بند ہونے کے مسائل سے دوچار ہو دل دھڑکتا ہو سانس معمولی تیز حرکت پر پھول رہا ہو ۔ خفگان قلب کا عارضہ ہو ۔ ہائی بلڈ پریشر یا لو بلڈ پریشر کا مسئلہ ہو ۔ معدہ خراب ہو گیس ٹربل یا اپھارہ کی شکایت ہو کولیسٹرول شوگر ہو تو گھبرانا نہیں کیونکہ مندرجہ ذیل نسخہ ان سارے عوارضات کا ایک آسان حل ہے بس مداومت کی ضرورت ہے کیونکہ ایک دو دنوں میں مہینوں کی بیماری کو آرام ملنا محال ہے کم از کم ایک مہینہ بلا ناغہ استعمال کے بعد آپ خود انکی افادیت اور خوبیوں کے معترف نہ ہوئے تو کہنا۔۔!
زنجبیل تازہ یا نہ ملنے کی صورت میں زنجبیل خشک 100 گرام
پودینہ تازہ دستیاب نہ ہوں تو سوکھا ہوا 100 گرام
انار دانہ جو پنساریوں کے ہاں دستیاب ہوتا ہے 100 گرام ۔ ان تینوں اشیاء کو خوب گرینڈ کرلیں۔
طریقۂ استعمال۔۔ روزانہ نہار منہ ۔ دوپہر ۔ اور عصر کو دو ٹیبل سپون بسم اللہ پڑھ کر نوش فرمائیں
ان شاء اللہ نسخہ کم خرچ بالا نشیں ہے بلکہ امید سے بڑھ کر ہے

Post a Comment